بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قازقستان جائیں گے، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف 12 اکتوبر سے قازقستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 12 اور 13 اکتوبر کو قازقستان میں ہو رہے سیکا سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران  شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی سمٹ میں شریک ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سیکا کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.