بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں کئی کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، ڈیوڈ وائٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں کئی کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ فل اسٹرینتھ نیوزی لینڈ ٹیم کے پہلے مرحلے میں پاکستان جانے کے لیے پر امید ہیں۔

نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے کئی کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہماری یہی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہ فل اسٹرینتھ ٹیم ہو گی، میری اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی ہے، میں کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کر رہا ہوں۔

چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے کی اجازت ہو گی، یہ کھلاڑیوں کی چوائس ہے کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد دورۂ پاکستان کا دو مرحلوں میں فیصلہ کیا ہے، چار رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا وہ سب وینیوز اور ہوٹلز میں گئے، وفد نے پاکستان اتھارٹیز کے ساتھ کام کیا، پاکستان کرکٹ اور ایمبیسی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، کرسمس کے فوری بعد یہ دورہ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 13 اپریل سے 7 مئی تک دوسرے مرحلے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.