بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمنز ایشیا کپ، سری لنکا اور پاکستان کا میچ تاخیر کے بعد شروع

ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ تاخیر کے بعد شروع ہوگیا۔

ویمنز ایشیا کپ کے 21 ویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اچھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر کے بعد ساڑھے 12 بجے کیا گیا جبکہ میچ بھی تاخیر کے بعد 12:45 پر شروع ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.