بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں 80 سالہ مگرمچھ کی آخری رسومات ادا

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر کے تالاب میں کئی سالوں سے رہنے والا مگرمچھ مرگیا جس کے بعد انسانوں کی طرح اس کی آخری رسومات بھی ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگرمچھ عمر زیادہ ہونے کے باعث بیمار تھا جو اتوار کو تالاب میں مردہ پایا گیاجس کا ڈاکٹر نے معائنہ بھی کیا تھا۔

مندر کی انتظامیہ کے مطابق تالاب میں مچھلیاں اور کچھوے ہونے کے باوجود مگرمچھ انہیں نہیں کھاتا تھا، اس لیے مندر کی طرف سے ہی اسے خوراک فراہم کی جاتی تھی جس میں گوشت شامل نہیں ہوتا تھا۔ مگرمچھ کو زیادہ تر ابلے ہوئے چاول اورسبزیاں دی جاتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے مگرمچھ کو فریزر میں رکھ کر عوام کو اس کا آخری دیدار بھی کرایا گیا، اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے اس پر پھول بھی رکھے۔

مندر کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مگرمچھ کی آخری رسومات ہندو مذہب کے طور طریقوں کے مطابق ادا کی گئیں جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والے مگر مچھ کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.