بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افتخار احمد کا زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز مارنے کا عزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آردر بیٹسمین افتخار احمد نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ٹیم نیوز ی لینڈ کے خلاف برا کھیلی۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مکمل آؤٹ کلاس کیا اور 9 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں افتخار احمد نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہماری بیڈ لک رہی، یہ حقیقت ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں برا کھیلے، ہمارے لیے برا دن رہا، ہم بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا نہیں کر سکے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت گیند پھنس کر آ رہا تھا اور اسپن بھی ہو رہا تھا لیکن پروفیشنل کی حیثیت سے ہمیں یہ کوئی معذرت پیش نہیں کرنی چاہیے۔

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پہلے دو میچز ہم نے جیتے ہیں، ان میچز میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم پھر اب مل بیٹھیں گے اور اس سے اچھا کرنے کا پلان کریں گے، اچھا کرنے کوشش ہو گی کیونکہ ہماری ٹیم اس سے اچھا کر سکتی ہے، آئندہ میچز میں بہتر کھیلیں گے اور جیتیں گے۔

کرائسٹ چرچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں، ہمیں مڈل میں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، مڈل اوورز میں ہمارا اسٹرائیک ریٹ کم ہے ہم اس کے اوپر مزید کام کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز ماریں گے تا کہ ہمارا ٹوٹل زیادہ ہو کیونکہ ہمارے پاس اچھے بولرز ہیں، اس لیے ہم ٹوٹل کا دفاع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.