بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کی، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کسی بھی صورت میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہیے، آج الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ ہونا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر حیرانی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں اس وقت انتخابات کے حوالے سے بے چینی ہے، شہر میں سڑکوں کا برا حال ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو حکومت میں اپنا حصہ مل رہا ہے، گورنر کی تعیناتی سے متعلق ایم کیو ایم تقسیم کا شکار ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری سندھ کے گورنر تعینات ہو گئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے بیانات دیتے رہتے ہیں، سیلاب کو بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ہم کسی ادارے کے خلاف محاذ آرائی نہیں چاہتے، ادارے محض بیانات دیکر پوزیشن کو واضح نہیں کر سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں، لوگوں کے پاس پیسے نہیں کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں، مرتضیٰ وہاب کو جو کہا جاتا ہے وہ اسی طرح کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.