بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے اقوام متحدہ امن مشن کے نائب سیکریٹری کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ امن مشن کے نائب سیکریٹری جنرل جین پیئر لیکروکس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرانوں کے دوران اقوام متحدہ کے رسپانس میں نائب سیکریٹری کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی اقدار کے فروغ میں یو این نائب سیکریٹری کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔

نائب سیکریٹری جنرل یو این کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب سیکریٹری جنرل یو این نے حالیہ سیلاب کی تباہی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.