جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترکیہ کا دو روز کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم، ترکیہ کے صدر کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ 

وزیراعظم پاکستان اس موقع پر استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا افتتاح کریں گے۔ 

وزیراعظم پاک ترکیہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک تاجر رہنماؤں سے بات چیت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.