جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا ایوان صدر پہنچ گئے

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے۔

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی علیحدہ علیحدہ  ملاقات ہوگی۔

جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیے، صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.