جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

مصطفیٰ کمال کی جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا 17واں چیف بننے پر مبارکباد

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا 17واں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ وہ جنرل عاصم منیر کو 17واں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم حافظ قرآن بھی ہیں جو ان کے دین سے لگاؤ کا ثبوت ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے اس وقت ایسے ہی انسان کی ضرورت ہے جو ایماندار اور اللّٰہ سے ڈرنے والا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.