جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلی کو مشروط اجازت دے دی، لیکن پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کروایا جائے، حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے آنے والوں کے لیے روٹ پلان جاری کردیا، جس کے مطابق مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی نقل و حرکت کر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.