بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف کا راول چوک فلائی اوور کا دورہ

وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہ ہوسکا، منصوبہ ستمبر تک مکمل ہوجانا چاہیے اور اسکی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر منصوبہ ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو میں سخت ناخوش ہوں گا، اگر منصوبہ مقررہ وقت تک مکمل نہ ہوا تو اللّٰہ حافظ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، منصوبے میں تاخیر کیوں ہوئی، کمیٹی بنا کر انکوائری کرائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 سال میں میگا پروجیکٹ بن جاتے ہیں، آپ ایک چھوٹے سے منصوبے کو 2 سال دے رہے ہیں، اس سے کیا تاثر جائے گا۔ منصوبے کی تحقیقات تھرڈ پارٹی سےکرائی جائیں۔

شہباز شریف نے صبح سات بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ماضی میں ایسے منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کئی ماہ سے یہاں سے گزر رہا ہوں، کام بند پڑا تھا، 2 ماہ سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے کا آغاز 2020 میں ہوا، مکمل اب تک نہ ہوسکا، عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.