بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے گزارش ہے نوٹس لینا چھوڑ دیں، مرتضٰی وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چینی، گھی، آٹا، سبزیاں اور ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ چیزوں کا نوٹس لینا چھوڑ دیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بڑھتی مہنگائی کی تشویش ناک صورتحال پر بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے، عمران خان صرف غریبوں کی بات کرتے ہیں مگر ان کے بارے میں نہیں سوچتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فروری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فروری میں اشیائے خور و نوش 9.4 فیصد مہنگی ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب انسان کے لیے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، آج غریب انسان محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی احساس سینٹر جاکر کھانا کھا لے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احساس پروگرام کا اعلان نہ کریں بلکہ غریبوں کا احساس کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.