بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت صدر الہام علیوف نے دی تھی۔

دارالحکومت باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 

وزیراعظم کل باکو میں آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر جائیں گے اور آذربائیجان کی یاد گار شہداء کا دورہ بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.