بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزيراعظم عمران خان اور ولى عہد ابوظہبی شيخ محمد بن زید كے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزيراعظم عمران خان اور ولى عہد ابوظہبی شيخ محمد بن زید كے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے شیخ محمد بن زید سے ان کی والدہ کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد  نے  وزیراعظم کے کورونا وائرس  سے صحت یاب ہونے پر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے  دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.