جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیے

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔

بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے۔

امداد اللّٰہ بوسال کا کہنا تھا کہ جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.