جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اب وہ شہر نظر آئے گا جس میں مسائل حل ہونگے: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب وہ کراچی نظر آئے گا جس میں شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔

میئر کراچی نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 38 نئی گاڑیاں واٹر کارپوریشن کے بیڑے میں شامل اور منوڑہ آئی لینڈ پر 5 لاکھ گیلن کا آر او پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اب وہ کراچی نظر آئے گا جس میں شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.