بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارتوں کے حوالے سے ہمیں ن لیگ نے اپروچ کیا تھا، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں وزارتوں کے حوالے سے ن لیگ نے اپروچ کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم ن لیگ کی کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے، جس سے شہری سندھ کا فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزارتوں اور گورنر شپ کے خواہشمند نہیں، ہم سے جو وعدے کیے گئے پہلے وہ پورے ہوں وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیں سندھ کی گورنر شپ آفر کی ہے، دیکھتے ہیں رابطہ کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے، گورنر سندھ کون بنے گا؟ یہ فیصلہ بھی رابطہ کمیٹی کو کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جلسے تو پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، جو جلسہ ہوا کراچی والوں کے پاس اور انٹرٹینمنٹ ہے نہیں۔

وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ 29 مارچ تک ان کے سارے بڑے رہنما پارلیمنٹ لاجز میں آتے رہے، کسی نے ڈسکس نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.