جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ کا پہلا میچ، خالی کرسیاں بھارتی بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی ہے، فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام اسٹیڈیم نہیں آئے۔

کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔

میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انگلینڈ ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے کہا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟ 

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے صورت حال دیکھ کر اسٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ اُمید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز اسٹیڈیم کا رخ کریں گے، بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔

شائقینِ کرکٹ کے اسٹیڈیم نہ آنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے  فینز کو نئی پیشکش کر دی۔

شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچز کی جانب مبذول کرانے کے لیے مفت منرل واٹر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کو منرل واٹر اور پیکنگ میں دستیاب پانی مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈریٹڈ رہیں اور گیمز انجوائے کریں، آئیں اور ورلڈ کپ کےدوران نہ بھلائے جانے والے لمحات یادگار بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.