ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے، پہلا پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا، اس پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر سے سستی اور شفاف توانائی مہیا کی جائے گی۔
ورلڈ بینک اعلامیے کے مطابق پروگرام سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، ٹیرف پر سبسڈی، ترسیل پروگرام بہتر کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ دوسرے پروگرام میں چالیس کروڑ ڈالر انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کر کے مزید بہتری لانے کے لیے ہوں گے۔
دوسرے پروگرام کے تحت صحت و تعلیم کے شعبے میں بہتری پر کام ہوگا، پروگرام سے غریب طبقے کے لیے آمدن کے ذرائع بہتر کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔
Comments are closed.