بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادیٔ ہنزہ میں نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری

سوشل میڈیا پر وادیٔ ہنزہ کے ایک نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری کی ویڈیو وائرل ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک نو بیاہتا جوڑے کو روایتی انداز سے ہٹ کر ایک بلڈوزر میں کھڑے انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں ۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ دولہا دُلہن انجینئر ہوں گے ۔‘

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں لوگ۔‘

انسٹا گرام کے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خود کے گھر بسانے جا رہے ہیں یا کسی کا گھر توڑنے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.