hookup que significa hookup Uniondale hookup sites like craigslist homemade hookup pregnant hookup best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت

عدالت نے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت کر دی۔

شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

سول عدالت کے روبرو یوسف عباس نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں اراضی کے انتقال کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ شریف خاندان اختلافات، جھوٹ، فریب اور ملک دشمنی کی آماجگاہ بن چکا ہے، آئے روز شریف دور کی دو نمبریاں عوام کے سامنے آ رہی ہیں، شریف خاندان نے عوام کو جتنا چونا لگانا تھا لگا لیا۔

نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بذریعہ ڈاک اور کوریئر نوٹس بھیجنے کی بھی ہدایت کر دی۔

سول جج نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو 20 اکتوبر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے شریف خاندان کی جاتی امراء کی اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کو یکم اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے۔

یوسف عباس کا موقف ہے کہ جاتی امرا اراضی پر حکومت قبضے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کے دباؤ پر اراضی کی ملکیت و حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے جسے عدالت روکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.