وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ حکومت اپنے افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا قابلِ مذمت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والی ن لیگ کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈرانے اور دھمکانےکی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کے لیے ڈوب چکا ہے۔
Comments are closed.