بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ پر تحریک التواء جمع کرادی

پاکستان مسلم لیگ ن نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ پر تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک التواء میں شاہد خاقان عباسی سمیت 13 ارکان قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن میں7 درجے اُوپر آگیا ہے۔

تحریک التوا کے مطابق پاکستان 2018 میں117ویں نمبر پر تھا جبکہ 2020 میں 124ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں پاکستان کی جگ ہنسائی کے علاوہ بدنامی ہوئی، اس پر فوری بحث کروائی جائے۔

تحریک التوا میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر کے بھی دستخط ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.