کیا پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا؟، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کرلیا۔
پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان عباسی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے اور سربراہی اجلاس بلاکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلزپارٹی نے باپ (BAP) سے حمایت مانگ کر مایوس کیا۔
Comments are closed.