لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کے کوآرڈی نیٹر شہباز پر آفس میں توڑ پھوڑ کا الزام لگایا ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق شہباز نے لیسکو ایس ای سرکل 3 میں توڑ پھوڑ کی اور ایس ای ذوالفقار بلوچ پر حملہ بھی کیا۔
چیئرمین لیسکو یونین ظہور اعوان نے الزام لگایا کہ ن لیگی رہنما کے کوآرڈی نیٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ مجھ بھی تشدد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز ناجائز کام کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا، واقعہ پر لیسکو سرکل 3 کے ملازمین نے احتجاجا کام بند کردیا ہے۔
ظہور اعوان نے یہ بھی کہا کہ شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔
Comments are closed.