کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد قاسم کے نام سے کی گئی ہے، جائے وقوعہ سے ایک خول برآمد کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
مقتول کے بھائی کا بتانا ہے کہ محمد قاسم سندھ پولیس میں سیکیورٹی زون ٹو کا اہلکار تھا، وہ سابق آئی جی بلوچستان میر زبیر کا گن مین تھا۔
مقتول کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی بھائیوں سے ملنے آیا تھا، مقتول 5 بیٹیوں کا باپ تھا اور اس کا آبائی تعلق ضلع لودھراں سے تھا۔
بھائی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت مقتول گھر میں سو رہا تھا، ڈرائنگ روم کی سڑک کی جانب کھڑکی کھلی ہوئی تھی، ملزم نے کھڑکی سے فائرنگ کی اور گولی مقتول کی کمر کی جانب لگی۔
بھائی کے مطابق مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، واقعے کے وقت مقتول کے 2 بھائی، والدہ اور بھابھی بھی گھر پر تھے۔
Comments are closed.