جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

نیویارک کی لائبریری کو 90 برس بعد کتاب واپس مل گئی

نیویارک کی ایک لائبریری کو 90 برس بعد اپنی کتاب واپس مل گئی، یہ 1925 کی شائع شدہ کتاب ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوزف کونریڈ کی کتاب ‘یوتھ اینڈ ٹو ادر اسٹوریز’ کو 1933 میں لارخماؤنٹ پبلک لائبریری نے جاری کیا تھا۔

جولائی میں ریاست ورجینیا سے جونی مورگن نامی خاتون نے لائبریری سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں سوتیلے باپ کے سامان سے یہ کتاب ملی ہے۔

امریکا کے شہر بوسٹن کی ایک لائبریری کو ایسی کتاب واپس کی گئی ہے جو 119 قبل لی گئی تھی۔

جونی نے ستمبر کے آخر میں لارخماؤنٹ لائبریری کو کتاب واپس بھجوا دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبریری نے لیٹ فیس کے طور پر صرف 5 ڈالر جرمانہ وصول کیا۔

لارخماؤنٹ لائبریری 1926 میں قائم ہوئی تھی، اس کے قیام کے بعد سے اب تک یہ پہلا موقع تھا کہ اتنے طویل عرصے تک کوئی کتاب لائبریری کو واپس نہ کی گئی ہو۔

جمی ایلس نامی شخص نے لائبریری سے کتاب نکلوائی تھی، 1978 میں اس کا انتقال ہوگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.