جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ 23: پاک، بھارت میچ میں بارش کی پیشگوئی سامنے آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کل 14 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

بھارتی میڈیا نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سےمیچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا 12واں میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.