average height of a female free chat websites for singles cupid meet singles cubby loving cupid free dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم وطن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی

پاکستان میں سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم وطن روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نیوزی لینڈ کا 33 رکنی اسکواڈ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کچھ دیر بعد اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوگا۔

وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے  نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جو شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور وہاں سے نیوزی لینڈ پہنچے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس  کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.