بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے سے پہلے لیموں ادرک کی چائے پینے کے فوائد

اگر آپ کی عمر 30 سال تک ہے اور آپ کو نیند آنے یا سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو لیموں ادرک چائے کا استعمال آج سے ہی شروع کردینا چاہیے۔

ہربل ٹانک لیموں ادرک کی چائے آرام دہ اور پرسکون نیند ، اور  دن بھر کی تمام تر تھکاوٹ دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق کاجو میں قدرتی طور پر یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ادرک کے  استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ…

لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔

قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.