بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد شہزاد کا انگلش کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ دورۂ پاکستان سے قبل یاد رکھیں کہ ہم نے اپنے ملک میں کرکٹ لانے کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں احمد شہزاد نے انگلش کرکٹ بورڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کرنے سے پہلے، یاد رکھیں کہ ہم نے کرکٹ کو اپنے وطن میں واپس لانے کے لیے کتنی کوششیں کی ہیں۔‘

احمد شہزاد نے کہا کہ ’ہمارا سیکیورٹی سسٹم اور فورسز بہترین ہیں اور اس بات کا ثبوت ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ساؤتھ افریقا، زمبابوے کے دورے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے ساتھ ہی پاکستان سُپر لیگ سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا ملک محفوظ ہے۔‘

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.