بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کیس میں شریک ملزمہ کی ضمانت منظور

راولپنڈی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی و تشدد کیس کی سماعت کے دوران شریک ملزمہ عشرت حنیف کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف نے ملزمہ کی ضمانت منظور کی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے تفتیش میں مکمل تعاون کیا، جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.