بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں امن نہ صرف طالبان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف طالبان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم اور تاجک صدر طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان میں تاجک اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاجک صدر  نے وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں دھڑوں کو قریب لانے میں دلچسپی ظاہر کی، طالبان سے مذاکرات کا اعلان تاریخی اقدام ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان مسائل کے پائیدار حل کے لیے دونوں دھڑوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سماجی و اقتصادی بحالی اہم عنصر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.