پاکستان میں سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم وطن روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نیوزی لینڈ کا 33 رکنی اسکواڈ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کچھ دیر بعد اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوگا۔
وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جو شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور وہاں سے نیوزی لینڈ پہنچے گا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔
Comments are closed.