سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔
رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ حکام سے نیوزی لینڈ کے خدشات سے متعلق بریفنگ بھی لی جائیگی، حکام سے پوچھا جائیگا کہ کیا سیکیورٹی خطرات سے متعلق نیوزی لینڈ کے خدشات درست ہیں؟، اگر نیوزی لینڈ کے خدشات درست نہیں تو اب پاکستان کیا اقدامات کرنے جارہا ہے؟۔
پی پی رہنما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے اس قسم کے رویے سے کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا آئی سی سی کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے کوئی حکمت عملی بنارہا ہے؟۔
Comments are closed.