پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کی جانے والی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے میچ ختم ہونے کے بعد لکھا کہ میچ کے حوالے سے پلاننگ ہمارے حق میں رہی، یہ شاندار جیت تھی۔
شاہد آفریدی نے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم، شاداب خان اور حارث رؤف کو مبارکباد بھی دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دی۔
دوسری جانب میچ میں کی گئی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سابق کپتان محمد حفیظ نے تنقید کی تھی۔
اس حوالے سے محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے، اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
Comments are closed.