بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب ترین، برازیل بدترین ملک رہا

آسٹریلوی تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ  کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب ترین ملک جبکہ برازیل بدترین ملک رہا ہے۔

آسٹریلوی تحقیق کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 18ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک کوکم آبادی، ہم آہنگ معاشرے اور باصلاحیت اداروں کےسبب وبا سےنمٹنےمیں آسانی ہوئی۔

چائنیز نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں 100ممالک کا جائزہ لیا گیا، جنوبی کوریا نے اکتوبر سے دسمبر عوام میں کورونا وائرس ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں بزرگوں اور اہم شعبوں میں کورونا ویکسی نیشن شروع کی جاچکی ہے جبکہ فلپائن میں ایسٹرازینیکا کی کورونا وائرس ویکسین ہنگامی استعمال کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

ٹوکیو میں مارچ میں ہونے والا آرٹسٹک سوئمنگ اولمپک کوالی فکیشن ایونٹ مئی تک معطل کردیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 666 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 123 اموات ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.