اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیصلہ کرنا بھول گئے کہ انہیں پہلے کیا کرنا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کا چھٹا، بنگلا دیش کا ساتواں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.