ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

نینسی پیلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملے کی ویڈیو جاری

امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کے باڈی کیم کے ذریعے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ملزم نینسی پیلوسی کو قتل کرنا چاہتا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھیں جس کے بعد حملہ آور نے ان کے 82 سالہ شوہر پال پیلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کے دروازہ کھٹکھٹانے پر ملزم دروازہ کھولتا ہے جس کے بعد پولیس اس سے ہتھوڑا نیچے پھینکنے کو کہتی ہے جس کے فوری بعد ملزم پال پیلوسی پر حملہ کردیتا ہے۔

ملزم کے حملہ کرنے کے فوری بعد پولیس اہلکار آگے بڑھ کر ملزم کو گرفتار کرلیتے ہیں۔

امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ حملہ آور پوچھ رہا تھا کہ نینسی پلوسی کہاں ہیں؟

واضح رہے کہ 28 اکتوبر 2022 کو سین فرانسسکو میں نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی پر ایک شخص نے گھر کے اندر ہتھوڑے سے حملہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.