اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

نیشنل گیمز: نیوی نے 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ سیلنگ ایونٹ اپنے نام کرلیا

34ویں نیشنل گیمز کے سیلنگ مقابلے کراچی میں مکمل ہوگئے، اوپن سی اور پی اے ایف یاٹ کلب میں ہونے والے ان مقابلوں میں نیوی نے 9 گولڈ میڈلز حاصل کرکے سیلنگ کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

نیشنل گیمز سیلنگ میں 13 مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، یہ مقابلے کراچی کے سمندر کے ساتھ ساتھ پے اے ایف یاٹ کلب میں منعقد ہوئے جس میں نیوی کے ایتھلیٹس چھائے رہے۔

پاکستان آرمی نے 20 کلو میٹر واک ریس میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا۔

نیوی کے سیلرز نے پہلے مرحلے میں تمام 7 گولڈ میڈلز جیتے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 6 میں سے مزید 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے 13 میں سے 9 کیٹیگری کے گولڈ میڈل جیتے اور سیلنگ میں اپنی بالادستی ثابت کردی ۔ نیوی نے 2 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔

کے پی اور پاکستان ایئر فورس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں نے 2، 2 گولڈ میڈلز، 4، 4 سلور اور 2، 2 برانز میڈلز حاصل کیے۔

آرمی نے 3 سلور اور 4 برانز، سندھ نے ایک سلور اور 2 برانز پنجاب نے ایک سلور میڈل جبکہ بلوچستان نے سیلنگ کے مقابلوں میں ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.