whisper hookup casusl hookup review st louis hookups reddit hookup Wyoming hookup Middletown Delaware 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی20: سینٹرل پنجاب سے دلچسپ مقابلہ، ناردرن 5 وکٹوں سے فاتح

نیشنل ٹی20 کپ کے 23ویں میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ناردرن کی طرف سے میچ میں عمدہ آل راؤنڈر پرفارمنس دینے والے عامر جمال بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سینٹرل پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194رنز بنائے۔

ناردرن کو 195 کا بڑا ہدف دینے کے لیے سینٹرل پنجاب کی اوپننگ جوڑی نے 124 رنز کی شراکت قائم کی۔

احمد شہزاد 77 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پویلین لوٹنے والے پہلے کھلاڑی تھے، عامر جمال کا پہلا شکار بننے والے اوپنر نے 45 گیندوں کا سامنا کیا، انہوں نے 10 چوکے اور 1چھکا لگایا۔

سینٹرل پنجاب کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین حسین طلعت تھے، جو11رنز ہی بناسکے، ناردرن کو تیسری وکٹ اوپنر محمد اخلاق کی ملی، جو 61 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

نادرن کے بولر عامر جمال نے اننگز کے آخری اوور میں سینئر بیٹسمین شعیب ملک کو 19 اور فہیم اشرف کو 12رنز پر پویلین بھیج دیا۔

195رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی پہلی وکٹ 10 کے اسکور پر گر گئی، ناصر نواز پہلے ہی اوور میں 10 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔

دوسری وکٹ پر علی عمران اور حیدر علی نے 92 رنز کی شراکت قائم کی، حسین طلعت نے 55 رنز پر کھیل رہے علی عمران کو میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

حیدر علی 106 کے مجموعے پر 35 رنز بناکر پویلین لوٹے تو ناردرن کی 3 وکٹ گر چکی تھیں اور دو سیٹ بیٹسمین میدان چھوڑ کر جاچکے تھے۔

ایسے حالات میں کپتان عمر امین 13 اور مدثر خان 22 رنز بناکر پویلین لوٹے تو 15 اعشاریہ 2 اوورز میں اسکور 145رنز تھا۔

ناردرن کو میچ میں فتح کے لیے 28 گیندوں پر 50رنز درکار تھے، اس موقع پر عامر جمال نے 14 گیندوں پر 27 اور روحیل نذیر 13 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فاتح بنادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.