نیشنل بیڈمنٹن چیمپین ماحور شہزاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ماحور شہزاد چیمپین پلیئر ہیں، ان کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔
رانا عاطف کا کہنا تھا کہ انفرادی کھیلوں میں پاکستان کافی پیچھے رہ گیا ہے، پلیئر ڈیولپمنٹ کے پلیٹ فارم سے ہرممکن مدد کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انفرادی طور پر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قلندرز کے پلیٹ فارم سے اُجاگر کریں گے۔
نیشنل بیڈمنٹن چیمپین ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑی کی کامیابیوں کو سراہا جائے۔
انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
ماحور شہزاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہی میری فیورٹ ٹیم ہے۔
Comments are closed.