جیکب آباد میں 28جون کو سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے نیب ٹیم کے چھاپے کے دوران ٹیم پر حملہ ہوا جس کا نوٹس چیئرمین نیب نے لے لیا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈی جی نیب معاملے کے تمام پہلو کو مدنظر رکھ کر انکوائری کریں، سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں جیک آباد ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ کی خردبرد پرتحقیقات ہورہی ہیں۔
نیب کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم وارنٹ تعمیل کیلئے اعجاز حسین جکھرانی کے گھر گئی، نیب سکھر کی ٹیم کے ساتھ لیڈی کانسٹیبل بھی ہمراہ تھیں، اعجاز جکھرانی کے گھر پر عوام کا پرتشدد جم غفیر موجود تھا۔
گیٹ کلیئر کرنے پر نیب ٹیم کو زخمی کیا گیا اور ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔
Comments are closed.