بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب چیئرمین معاملے پر اپوزیشن پارلیمان میں آکر تجاویز دے، صداقت علی عباسی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہو پارہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران صداقت علی عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نیب کا خاتمہ چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوپارہا، اپوزیشن کو پارلیمان میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا قانون پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار سےگزر کر آیا ہے، اپوزیشن پارلیمان میں آکر تجاویز دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں 135 آرڈیننس نافذ کیے گئے، نیب ترامیم پارلیمنٹ میں لائیں گے اور اس پر بحث ہوگی۔

صداقت علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہم نیب قوانین میں ترامیم کرنے جارہے ہیں تو اپوزیشن اعتراض کررہی ہے، اپوزیشن کو صرف ہم سے اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، ہم کہتے ہیں اصلاحات کریں، یہ اختلاف کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.