بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب نے اپنے متعلق تابش گوہر کا بیان مسترد کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی و پیٹرولیم تابش گوہر کے ریمارکس مسترد کردیے۔

 ترجمان نیب نے کہا کہ معاون خصوصی کا بیان حقائق کے منافی، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گمراہ کن بیان کے ذریعے بزنس کمیونٹی میں نیب کے بارے میں منفی تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان نیب کے مطابق معاون خصوصی کا بیان عدالت میں نیب کے قانون کے مطابق دائر ایل این جی ریفرنس پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی مبینہ کوشش ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق تابش گوہر کے ایف پی سی سی آئی کراچی میں بیان کی مکمل کاپی پیمرا سے سرکاری طور پر حاصل کر کے نیب آرڈیننس کی تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

نیب نے قطر کے ساتھ حالیہ معاہدہ اور سی پیک منصوبوں کے بارے میں نوٹس لینے کے بے بنیاد بیان کی بھی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب میں سی پیک کے کسی منصوبہ کے بارے میں اس وقت نیب میں تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.