بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے: عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب آج عدالت میں کوئی جواب دینے سے قاصر رہا ہے، نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پوچھا کیا مریم نواز گرفتار نہیں رہیں؟ضمانت منسوخی کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا۔

نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صدقے جاؤں نیب کے وہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات بھی دیکھتی ہے، نیب کا رویہ شرمناک ہے ، اسے چینی اورآٹا چوری والے نظر نہیں آتے۔

عدالت نے پوچھا کہ کب نیب دفتر پرحملہ ہوا، نیب کو چاہیے ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے، آپ نے ایک طلبی کا نوٹس بھیجا ، ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹا اورپھر بلایا نہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج عدالت نےجو سوالات پوچھے ہیں ، نیب کو اس پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.