اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں پھینک کر قتل کیے گئے دونوں کمسن بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان تنویر اور نعمان کے تیسرے ساتھی غفار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تینوں ملزمان نے کمسن بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نہر میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق کمسن بھائیوں طلحہ اور احمد علی کے مقدمہ قتل میں زیادتی کی دفعہ بھی لگا دی گئی ہے۔
چند روز قبل ملزمان نے گیارہ سالہ طحہٰ اور 5 سالہ علی احمد کو نہر میں پھینک دیا تھا جن کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔
Comments are closed.