نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروزجمال اور سیکریٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی پیش آئی۔
نگراں وزیر اطلاعات سیکریٹری انفارمیشن ارشد خان کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکریٹری انفارمیشن نے وزیر اطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا۔
اس معاملے پر نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا کہ سیکریٹری انفارمیشن سے نگران کابینہ کی زیر استعمال گاڑیوں کی معلومات لینے گیا تو کہا گیا کہ آپ میری کرسی پر نہیں دوسری کرسی پر بیٹھ جائیں۔ کئی گھنٹے تک بیٹھا رہا لیکن کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں گی گئیں۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری 4 سے 5 گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی جی کے دفتر بھی گیا لیکن انھوں نے بھی معلومات فراہم نہیں کیں۔
فیروز جمال شاہ نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو ہاتھ سے خط لکھا کہ میرے سیکریٹری میرے احکامات نہیں مان رہے ہیں۔
Comments are closed.