نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چین کے شہر اورومچی پہنچ گئے، جہاں آج وہ مصروف دن گزاریں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری مازنگروئی سے ملاقات کریں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے رہنماؤں اور سنکیانگ کے معروف تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں طلباء سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.